پاکستان کی ترقی و خوشحالی بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی میں ہے-

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے ژوب میں سی پیک (CPEC) کے مغربی روٹ کی تعمیر, کوئٹہ میں امراض قلب کے ہسپتال اور گوادر میں بین الاقوامی معیار کے مطابق ایشیا کے سب سے بڑے ایئر پورٹ کے سنگ بنیاد رکھنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی صوبہ بلوچستان اور یہاں کے عوام کی ترقی اور خوشحالی میں مضمر ہے-

بلوچستان کے محب وطن عوام نے پاکستان کے استحکام اور سالمیت کیلئے ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے، بلوچستان اپنے محل وقوع، ساحلی پٹی، گیس، تیل اور دیگر معدنی دولت سے مالا مال خطہ ہے جنہیں درست طور پر استعمال میں لانے سے پورے ملک کے عوام خوشحال ہو سکتے ہیں

About BBC RECORD

Check Also

ٹھٹہ کے قریب مسافر ٹرین کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی

Share this on WhatsAppٹھٹہ: جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن کے قریب مسافر ٹرین کو بم سے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے