ایران : طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب ،17 افراد جانبحق اور 74 زخمی

ایران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں 17 افراد جانبحق اور 74 زخمی ہوگئے ہیں۔ ایران کی ہنگامی طبی خدمات کے سربراہ پیر حسین قُلی وند نے بتایا ہے کہ شیراز شہر کے باہر طوفانی بارش کے بعد اچانک سیلاب آگیا ہے۔

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز : کے مطابق قبل ازیں ایران کے سرکاری ٹی وی نے یہ اطلاع دی تھی کہ زیادہ تر افراد اپنے موبائل فونز پر سیلابی ریلوں کی ویڈیو بناتے ہوئے ہلاک ہوئے ہیں۔ایران کی واٹر اتھارٹی نے کہا ہے کہ فارس ، کردستان ، قُم اور اصفہان میں ممکنہ سیلاب کے خطرے سے خبردار کردیا گیا ہے اور دارالحکومت تہران میں بھی سیلاب کا خطرہ ہے۔

فارس کے گورنر عنایت اللہ رحیمی نے کہا ہے کہ ان کے صوبے میں سیلاب کنٹرول میں ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ انھوں نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے گھروں ہی میں رہیں۔

دو شمالی صوبے گلستان اور مزنداران گذشتہ ایک ہفتے سے طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی زد میں ہیں۔ ایران کے سرکاری پریس ٹی وی کے مطابق ان دونوں صوبوں میں سیلاب سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور ان کے مختلف شہروں اور دیہی علاقوں میں سیلاب سے 56 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ایران کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔واضح رہے کہ ایران کے مشرقی صوبے آذر بائیجان میں گذشتہ سال طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کے نتیجے میں کم سے کم تیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

About BBC RECORD

Check Also

ٹرمپ نے کانگرس کو 3000 امریکی فوجیوں کی سعودی عرب میں تعیناتی بارے آگاہ کردیا

Share this on WhatsAppامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگرس کو باضابطہ طور پر 3000 امریکی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے