پاکستان سے جنگ کی حمایت پریانکا کے خلاف آن لائن درخواست دائر

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جونز کے خلاف جنگ کی حمایت کرنے پر آن لائن درخواست دائر کی گئی ہے جس میں انہیں اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بالی ووڈاداکارہ پریانکا چوپڑا گزشتہ کئی برسوں سے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کی خیرسگالی سفیر ہیں اور مہاجرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مختلف ممالک کا دورہ کرتی ہیں۔ تاہم پلوامہ حملے کے بعد بھارتی فضائیہ کی آزاد کشمیر میں دراندازی کے بعد دیگر بھارتی اداکاروں کے ساتھ پریانکاچوپڑا نے بھی جنگ کی حمایت کرکے امن کی خواہش رکھنے والوں کو شدید ٹھیس پہنچائی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ کی حمایت کرنے پر پریانکا چوپڑا کے خلاف پاکستانیوں نے ایک آن لائن درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں یونیسیف کی خیرسگالی کی سفیر سے ہٹایا جائے۔

About BBC RECORD

Check Also

ممبئی میں پولیس کا سوناکشی سنہا کے گھر پر چھاپہ

Share this on WhatsAppممبئی: پولیس نے دھوکہ دہی میں ملوث بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے