شام میں القاعدہ اور داعش کی حکومتی فورسز سے جھڑپ کے دوران 26 افراد جانبحق

ہیروت: شام میں القاعدہ اور داعش کے حمایت یافتہ جنگجو گروہوں نے اتحادی افواج پر حملہ کرکے 21 اہلکاروں کو ہلاک کردیا جب کہ جوابی کارروائی میں 5 جنگجو بھی مارے گئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں داعش کے آخری ٹھکانے ادلب میں جاری جنگ کے دوران القاعدہ اور داعش کی حمایت یافتہ شدت پسند جماعتیں ’النصرہ التوحید‘ اور ’احرار الدین ‘ کی مشترکہ کارروائی میں بشار الاسد کی اتحادی فوج کے 21 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

اتحادی افواج کی جوابی کارروائی میں 5 جنگجو بھی ہلاک ہوگئے، تین ہفتوں سے جاری فریقین کے درمیان گھمسان کی جنگ میں یہ داعش کی بڑی کامیابی ہے۔ ادلب کا یہ علاقہ داعش اور اس کی حمایت یافتہ گروہوں کا آخری ٹھکانہ ہے، جہاں تاحال جنگ جاری ہے۔

بشارالاسد نے چند ماہ قبل اس علاقے میں داعش کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے کے درجنوں جنگجوؤں کو قیدی بنانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقے میں خوراک، پانی اور دیگر سہولیات کا فقدان ہے اور زیادہ تر طبی مراکز تباہ ہوگئے ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

Share this on WhatsAppنیویارک: مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے