نائجیریا میں تحقیقی ادارہ پاکستانی سائنسدان کے نام سے موسوم

نائجیریا کے معروف تحقیقی ادارے ایڈو اسٹیٹ پولی ٹیکنیک یوسین نے معروف پاکستانی سائنسدان اور بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)، جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کے نام پر ایک نیا تحقیقی ادارہ قائم کیا ہے۔ نائجیریا کے اس تحقیقی ادارے کا یہ قدم پروفیسراقبال چوہدری کی نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات کا اعتراف ہے۔

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ایک سینئرآفیشل نے کہا ہے کہ اقبال چوہدری سینٹر فار نیچرل پروڈکٹ ریسرچ (آئی سی سی این پی آر) کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب21 دسمبرکو منعقد ہوئی، اس تقریب میں شرکت کے لیے پروفیسراقبال چوہدری پہلے ہی نائجیریا روانہ ہوچکے ہیں جہاں وہ نیچرل پروڈکٹ سائنس میں حالیہ دریافتوں کے موضوع پر عالمی سیمپوزیم میں اہم خطاب بھی کریں گے۔پروفیسراقبال چوہدری ایڈو اسٹیٹ کے گورنر سے اپنا ریسرچ اینڈ اچیومنٹ ایوارڈ بھی وصول کریں گے۔ اس ادارے کو اقبال چوہدری سینٹر فور نیچرل پروڈکٹ ریسرچ ( آئی سی سی این پی آر) کا نام دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پروفیسر اقبال چوہدری نے نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اس ضمن میں سینکڑوں سائنسی اشاعتیں بین الاقوامی سطح پر شائع ہوچکی ہیں۔ امریکہ اور یورپ میں انکی تحریروادارت کردہ61 کتب شائع ہوچکی ہیں۔ بین الاقوامی سائنسی جرائد میں 1300 تحقیقی اشاعتیں اور58 پیٹینٹ بھی قابل ذکر ہیں۔مزید برآں ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری کیمیا سے متعلق متعدد غیرملکی کتب و جرائد کے مدیر ہیں جبکہ ان کے سائنسی کام کو 23 ہزار مرتبہ بطور حوالہ پیش کیا گیا ہے۔ ان کے زیر نگرانی 83 طالبعلم پی ایچ ڈی اور 30 ایم فل مکمل کرچکے ہیں۔ بین الاقوامی اعزازات کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ پروفیسراقبال چوہدری کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہِ امتیاز، ستارہِ امتیازاور ہلالِ امتیاز بھی عطا کیا جاچکا ہے۔

شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان اور سابق وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی اور اعلی تعلیمی کمیشن پاکستان کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن نے پروفیسر اقبال چوہدری کو ان کی اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے بین الاقوامی مرکز اورجامعہ کراچی کے لئے اعزاز قرار دیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

برطانوی فوج کےلیے دنیا کے سب سے چھوٹے جاسوس ڈرون تیار

Share this on WhatsAppلندن: برطانیہ کے محکمہ دفاع نے جاسوسی کے لیے دنیا کے سب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے