مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے حملوں کے 40 گھنٹوں میں صہیونی ریاست کو 33 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔عبرانی ٹی وی چینل 2 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے محاذ پر 40 گھنٹوں کی کارروائیوں کے دوران اسرائیل کو 1 کروڑ 20 لاکھ شیکل کی رقم خرچ ہوئی۔ امریکی کرنسی میںیہ رقم 33 ملین ڈالر کے مساوی ہے۔
رپورٹ میںبتایا گیا ہے کہ اسرائیل کو آئرن ڈوم کی بیٹریوں، جنگی طیاروں، نیوی کی سر گرمیوں، ریزرو فوج کی نقل وحرکت اور دیگر فورسز کی حرکت کی وجہ سے بہت زیادہ مالی نقصان پہنچا۔اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر 160 اہداف پر بمباری کی۔ اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہےکہ اس کارروائی میں فوج کو بھاری رقم صرف کرنا پڑی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کے ایف 15 طیارے کی اڑان پر 1 لاکھ 70 ہزار شیکل اور ایف 16 کی ایک اڑان پر ایک لاکھ شیکل کی رقم صرف ہوتی ہے۔ اسرائیلی فوج کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے ایک گھنٹے میں 50 ہزار شیکل پھونک ڈالے۔دوسری جانب غزہ کی پٹی سے داغے گئے 400 راکٹوں سے بھی اسرائیل کو بے پناہ مالی نقصان پہنچا ہے۔