زمبابوے میں 2 بسوں کے درمیان تصادم میں 47 افراد ہلاک

ہرارے: زمبابوے میں 2 بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ دارالحکومت ہرارے اور مشرقی شہر روساپی کے درمیان شاہراہ پر پیش آیا۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اسے زمبابوے کی تاریخ کا خوفناک ترین حادثہ قرار دیا جارہا ہے اور بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے باعث روساپی کے سرد خانہ میں جگہ ختم ہوگئی ہے۔ گزشتہ سال جون میں بھی زمبابوے میں قومی شاہراہ پر حادثے میں 43 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستان : جمال خاشقجی قتل کیس کی تحقیقات کے اعلان کا خیرمقدم

Share this on WhatsAppپاکستان نے سعودی عرب کے محکمہ پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے معروف ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے