وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، دورہ چین پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان سے آرمی چیف نے ملاقات کی جس میں دورہ چین پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں دورہ چین اور روسی وزیراعظم سے ملاقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی اور مذہبی جماعت کے احتجاج کے بعد کی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ شب اپنا پہلا سرکاری دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچے تھے۔ دورہ چین کے دوران دو طرفہ تعاون کے 15 معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ چین سے امدادی پیکج کا فوری اعلان نہ ہوسکا، لیکن اس حوالے سے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

پنجاب میں کورونا سے چوتھی اور ملک میں 10 ویں ہلاکت، مصدقہ کیسز کی تعداد 1327 ہوگئی

Share this on WhatsApp مصدقہ کیسز صوبہ /علاقہ 04 448 پنجاب 01 440 سندھ 03 ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے