کراچی میں بھتہ خور پھر متحرک، تاجر کو 10 لاکھ روپے کی پرچی موصول

کراچی میں بھتہ خور پھر پنپنے لگے، لیاری کے تاجر کو گینگ وار کمانڈر کے نام سے بھتے کی پرچی موصول ہوئی جس میں 10 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کر دیا۔

کراچی میں پرانے بھتہ خوروں نے نیا انداز اختیار کر لیا، بھتہ وصولی کیلئے گینگ وار کمانڈر کا نام استعمال کیا گیا ہے۔ محبوب نامی تاجر کو لیاری گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے نام سے پرچی موصول ہوئی، نامعلوم موٹر سائیکل سوار 10 لاکھ بھتے کا مطالبہ کرنے کے بعد پرچی دیکر فرار ہو گئے۔

بھتہ خوری کی اطلاع لیاری کے بغدادی تھانے کو دے دی گئی ہے، چند روز کے دوران شہر قائد میں بھتہ خوری کی یہ تیسری واردات رپورٹ ہوئی ہے، لیاری گینگ وار کے کارندوں کی دوبارہ انٹری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے

About BBC RECORD

Check Also

بھارتی مواد دکھانے پر پابندی، پاکستان کی فنکار برادری کا خیر مقدم

Share this on WhatsAppلاہور: سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے بھارتی مواد دکھانے پر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے