عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے: وفاقی وزیر زرتاج گل

ڈیرہ غازیخان ۔وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے رونگھن سمیت ٹرائبل ایریا کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔اپنے حلقہ کے قبائلی عمائدین سے ملاقات کرکے مسائل اور ترجیحات معلوم کیں وفاقی وزیر مملکت نے انتخابات میں کامیاب کرانے پر قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر مملکت نے دریب،گلوسر، لورپشت،سہریں کچھ،منہی سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر موضع سہریں کچھ میں چیف شہانی وڈیرہ محمد بخش سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ قبائلی عمائدین اور دیگر کا شکریہ اداکرنے آئی ہیں جنہوں نے تبدیلی کے لیئے انہیں ووٹ دیکر کامیاب کیا ہے

انہوں نے کے کہا کہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔قبائلی علاقہ میں بھی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی سخی سرور تا رونگھن روڈ کے لئے کام کیا جارہا ہے جس کی جلد منظوری کرائی جائے گی۔پرائمری سکولوں کی اپ گریڈیشن,واٹر سپلائی، ہینڈ پمپ،سولر پینل اور صحت کی سکیمیں دینے کے ساتھ ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی

اس موقع پر وڈیرہ محمد بخش شہانی، فاروق احمد،احمد نواز، شاہد نواز،سیف اللہ،عطاء اللہ،نوردین،راشد،رحمت علی،طارق،غلام محمد،اکبر دین فاروق صادق عیسی،کالوخان،طارق،رفیق،مہر علی،جعفر،شاہد نوازاور دیگر موجور تھے.

About BBC RECORD

Check Also

کراچی میں بھتہ خور پھر متحرک، تاجر کو 10 لاکھ روپے کی پرچی موصول

Share this on WhatsApp کراچی میں بھتہ خور پھر پنپنے لگے، لیاری کے تاجر کو ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے