محمد بن سلمان کے ترقی کے سفر میں ان کے ہم رکاب رہیں ‌گے: حاکم دبئی

دبئی : مُتحدہ عرب امارات کے وزیراعظم، نائب صدر اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے ترقی کے سفر میں ان کا بھرپور ساتھ دیں گے اور ان کی معاونت جاری رکھیں گے۔

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز: کے مطابق سعودی عرب میں منعقدہ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب میں حاکم دبئی نے کہا کہ "ہم خطے میں سعودی ولی عہد کی ترقی کے لیے جاری جنگ میں ان کے دست وباز بن کر کام کریں گے”۔

الشیخ محمد بن راشد کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت اور قوم کے عزائم پہاڑوں سے بھی بلند ہیں اور وہ خطے کو متحد رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز ریاض میں ہونے والی سرماریہ کاری کانفرنس سے خطاب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا تھا کہ اگرہم مشرق وسطیٰ کی طرف دیکھیں تو زیادہ تر ممالک کی ترقی کا انحصار تیل کی دولت پر ہے مگر سنہ 1990ء کے عشرے میں ایک ایسی شخصیت سامنے آئی جس نے ہمارے سامنے ترقی کی ایک نئی مثال قائم کی۔ وہ الشیخ محمد بن راشد ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

کابل گوردوارے میں قتل عام کرنے والا بھارتی شہری تھا، انڈین اخبار کا انکشاف

Share this on WhatsAppنسیم غنی بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛کراچی معروف بھارتی اخبار ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے