شہریوں کے لئے خدمت سنٹر تین ماہ کے اندر فنکشنل کردیا جائیگا: ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان میاں محمد اقبال مظہر مہار نے بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان کے شہریوں کے لئے خدمت سنٹر تین ماہ کے اندر فنکشنل کردیا جائیگا تین کنال سولہ مرلے پر دو منزلہ عمارت کی تعمیر پر پونے سات کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے

اور ابتک پانچ کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں انہوں نے یہ بات تعمیراتی کام کے معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،ایکسئین ہمایوں مسرور اور منیجر سی ایف ایس سی رومان شاہد اور دیگر افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فنڈز کی جلد فراہمی کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا اس عوامی خدمت سنٹر میں ون ونڈو آپریشن کے تحت ڈرائیونگ لائسنس،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،پیدائش،موت،نکاح سمیت لوکل گورنمنٹ کی دیگر سہولیات ،پولیس کا کریکٹر سرٹیفکیٹ،بنک آف پنجاب،نادرا سمیت بیس کے قریب سرکاری محکموں کی سروسز ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کی جائیں گی۔مشینری اور ریونیو شعبہ کیلئے چالیس کروڑ روپے کی بلاک ایلو کیشن رکھی گئی ہے۔زیر تعمیر بلڈنگ میں صرف ٹف ٹائلز اور فال سیلنگ کا کام باقی ہے جسے جلد مکمل کر لیاجائے گا .

About BBC RECORD

Check Also

کراچی میں بھتہ خور پھر متحرک، تاجر کو 10 لاکھ روپے کی پرچی موصول

Share this on WhatsApp کراچی میں بھتہ خور پھر پنپنے لگے، لیاری کے تاجر کو ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے