آزاد کشمیر کا 71واں یوم تاسیس: صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے پریڈ کا معائنہ کیا

مظفرآباد: آزاد کشمیر کا 71واں یوم تاسیس آج منایا جا رہا ہے اس موقع پر آزاد کشمیر میں عام تعطیل ہے۔ آزاد کشمیر میں یوم تاسیس کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، مرکزی تقریب پولیس گراؤنڈ میں شروع ہوئی جس میں صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر شریک ہوئے جب کہ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے پریڈ کا معائنہ کیا، آئی جی شعیب دستگیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

یوم تاسیس پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، آزادی کی جدوجہد کشمیر کی مکمل آزادی تک جاری رہے گی، اقوام متحدہ کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرے۔ انہوں نے بھارتی حکومت سے سید علی گیلانی، یاسین ملک سمیت تمام کشمیری رہنماؤں کی نظربندی ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیرفاروق حیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہدائے کشمیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ان کشمیری عوام کو نہیں بھول سکتے جو 7 لاکھ فوج کے سامنے نہتے ڈٹے ہوئے ہیں، ہماری حکومت کی پہلی ترجیح مسئلہ کشمیر ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

کراچی میں بھتہ خور پھر متحرک، تاجر کو 10 لاکھ روپے کی پرچی موصول

Share this on WhatsApp کراچی میں بھتہ خور پھر پنپنے لگے، لیاری کے تاجر کو ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے