ڈیرہ غازی خان میں دو بسوں میں خوفناک تصادم، 25 افراد جاں بحق 40 کے قریب زخمی

ڈیرہ غازی خان: غازی گھاٹ روڈ پر دو بسوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور 40 کے قریب زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملتان روڈ غازی گھاٹ کے قریب دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، تصادم کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق جب کہ 40 زخمی ہوگئے۔

ایک مسافر بس ملتان سے کراچی اور دوسری ڈیرہ غازی خان سے ملتان آرہی تھی۔ دونوں بسوں میں تصام اتنا خوفناک تھا کہ بسیں کاٹ کر لوگوں کی لاشیں نکالی گئیں۔ واقعے کے بعد ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جہاں لاشوں اور زخمیوں کو منتقل کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پولیس رینجر سمیت ضلعی انتظامیہ ہسپتال پہنچ گئ وزیر اعلیٰ پنجاب کے بھائی سردار جعفر بزدار بھی ہسپتال پہنچ گئے

About BBC RECORD

Check Also

ریکوڈک کیس کا فیصلہ؛ پاکستان پر 5 ارب 97 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد

Share this on WhatsAppثاقب بٹ بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ( اسلام آباد ) ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے