موجودہ حکومت صفائی،شجرکاری اور تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کررہی ہے: رانا گلزار احمد

۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں کلین اینڈ گرین پنجاب آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیاضلع کونسل ہال میں منعقدہ سیمینار سے بطور صدارتی خطاب کرتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن رانا گلزار احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت صفائی،شجرکاری اور تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن پر فوکس کررہی ہے

ڈیرہ غازیخان ڈویژن سے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد مالیت کا تقریبا ت23000 کنال سرکاری رقبہ واگزار کرا لیا گیا ہے۔ڈویژن میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کیا جارہا ہے۔ڈویژن میں ساڑھے دس لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم چاروں اضلاع میں 1311000 پودے لگائے جا چکے ہیں۔کمشنر نے کہاکہ کمیونٹی حکومت کا ساتھ دے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں 375000 پودے لگائے گئے ہیں۔شجرکاری کے لئے زمین کی زرخیزی،پانی کی موجودگی اور سکیورٹی جیسے معاملات دیکھ کر پودے لگائے جارہے ہیں۔

ہر پودے کی دیکھ بھال کرکے اسے تنآور درخت بنایا جائیگا۔ ڈی پی او عمران یعقوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب قومیں آنے والی نسل کے لئے سوچتی ہیں۔سایہ اور پھلدار پودے لگاکر نئی نسل کو تحفہ دیا جائے۔سیمینارسے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر مہر محمد آصف،وائس پرنسپل محبوب حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر علامتی آگاہی واک کاا نعقاد کیاگیا اور شرکا نے پودے بھی لگائے

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اقبال مظہر مہار،فاروق صادق،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات،چیف آفیسر ضلع کونسل چوہدری فرمائش علی ،اے سی احمد فراز،ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مظہر گشکوری،سی ای او تعلیم اشفاق حسین گجر،سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم قریشی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز پروفیسر خلیل احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ذکاالدین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد لغاری،ریجنل سکاوٹ آرگنائزر ملک محمد عرفان،ڈی ای او سکینڈری محمد اقبال رحمانی،ڈی او انڈسٹریز غلام اصغر صدیقی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ایچ اے ثنا محمد، چیئرمین یونین کونسل میاں شوکت فاروق جتوئی،طیبہ عزیز،روبینہ اشرف،عبدالحمید جلبانی،ظفر طاہر مستوئی،سرور صدیقی،خدابخش کھوسہ اور دیگر موجودتھے.

About BBC RECORD

Check Also

سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ثاقب ظفر ٹیم کے ہمراہ ڈی جی خان پہچ گئے

Share this on WhatsAppڈی جی خان: ۔وزیر اعلی پنجاب سردار محمد عثمان خان بزدار کی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے