سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ثاقب ظفر ٹیم کے ہمراہ ڈی جی خان پہچ گئے

ڈی جی خان: ۔وزیر اعلی پنجاب سردار محمد عثمان خان بزدار کی ہدایت پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ثاقب ظفر ٹیم کے ہمراہ تین روزہ دورہ پر ڈیرہ غازیخان پہنچے،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر شہناز نعیم،ڈی جی منیر احمد اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔سیکرٹری ہیلتھ نے کمشنر رانا گلزار احمد،ڈی سی علی اکبر بھٹی اور ہیلتھ ٹیم کے ہمراہ رات گئے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔

بیورو چیف کے مطابق : انہوں نے ٹراما سنٹر،ایمرجنسی،نیو گائنی وارڈ سمیت مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔مریضوں کی عیادت کی اور ڈاکٹرز سے مریضوں کو فراہم سہولیات کے بارے میں پوچھا۔اس موقع پر سیکرٹری نے ایمرجنسی کے سی سی یو وارڈ میں داخل مریض کے لواحق کی نشاندہی پر باہر سے خریدی گئی ادویات کی رقم واپس کرنے کے احکامات جاری کئے سیکرٹری ہیلتھ نے ہسپتال کے زیر تعمیر تین سو ستر بیڈ کے تو سیعی منصوبہ کا بھی جائزہ لیا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ثاقب ظفر نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال کے اہلکاروں کے خلاف انکوئری چل رہی ہے،رپورٹ کی سفارشات پر بد عنوانی کی ریکوری کی جائیگی۔ٹیچنگ ہسپتال میں سینئر پروفیسرز اور سٹاف کی کمی ہے جس کو پورا کرنے کے لئے دیگر ہسپتالوں سے روٹیشن پر یہاں تعینات کیا جائیگا۔سیکرٹری ہیلتھ ثاقب ظفر نے کہا کہ ضلع کے مراکز صحت کے اعداد و شمار اکٹھے کئے جارہے ہیں،جلد مثبت تبدیلی آئیگی۔سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو دوران معائنہ کمشنر رانا گلزار احمد،ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی،پرنسپل ڈاکڑ محمد سعید،ایس ای بلڈنگز حافظ جاوید اقبال اور دیگر نے بتایا کہ مسنگ سپیشلٹیز کے تحت تین منزلہ زیر تعمیر عمارت میں

کارڈیالوجی،ڈرماٹالوجی،پلاسٹک سرجری سمیت سات اہم شعبے قائم کئے جائیں گے۔عمارت کا 97 فیصد تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے،کام کی تکمیل کے لئے مزید ستر کروڑ روپے درکار ہوں گے۔سنٹرلی ہیٹ اینڈ کولنگ سسٹم عمارت کے لئے اکثریت مشینری خرید کرلی گئی ہے اور کمپنی عمارت کی تکمیل پر آکر فنکشنل کرے گی۔ڈاکٹرزکی رہائش گاہوں پر 21 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں،مزید فنڈ کی ضرورت ہے اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر خلیل احمد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد حسین مگسی، ایم ایس ڈاکٹر گل حسن شاہ،ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر خالد تحسین،ڈاکٹر امجد کھتران اور دیگر موجود تھے۔

دریں اثنا سیکرٹری نے سول ہسپتال سخی سرور ، ٹی ایچ کیو کھر فورٹ منرو کابھی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا. انہو ں نے برصغیر کے روحانی پیشوا حضرت سخی سرور ؒ کے مزار پر حاضری دی، مزار پرچادر چڑھانے کے علاوہ فاتحہ خوانی کی . اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ کی دستار بندی بھی کی گئی .

About BBC RECORD

Check Also

موجودہ حکومت صفائی،شجرکاری اور تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کررہی ہے: رانا گلزار احمد

Share this on WhatsApp۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں کلین اینڈ گرین پنجاب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے