بلغاریہ میں خاتون صحافی زیادتی کے بعد قتل

صوفیہ: بلغاریہ میں مقامی ٹیلی ویژن کے لیے کام کرنے والی خاتون صحافی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق بلغاریہ کے ایک پارک سے خاتون صحافی وکٹوریا مارینووا کی لاش ملی، خاتون کے گلے پر نشانات ہیں جس سے لگتا ہے کہ انہیں گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔

30 سالہ وکٹوریا کے سر پر بھی چوٹ کا نشان ہے، پوسٹ مارٹم سے خاتون صحافی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ مقتولہ کا موبائل فون، گاڑی کی چابی اور کپڑے تاحال غائب ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وکٹوریا غیر سرکاری اور چھوٹے پیمانے پر تشکیل دیئے گئے ٹیلی ویژن چینل ’ٹی وی این بی جی‘ کی انتظامی سربراہ بھی تھیں اور انہوں نے حال ہی میں ایک پروگرام ’Detector‘ یعنی’ کھوجی‘ شروع کیا تھا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے ایسے شواہد نہیں ملے جن کی بناء پر کہا جاسکے کہ خاتون صحافی کا زیادتی کے بعد قتل اُن کے صحافی ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہو۔

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی وی این کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیلی ویژن چینل کے قیام سے اب تک کسی بھی ملازم کو کسی قسم کی دھمکی موصول نہیں ہوئی یہ افسوس ناک سانحہ اپنی نوعیت کا واحد واقعہ ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

شدید بارشوں اور سیلاب سے نائیجیریا میں 100 افراد ہلاک

Share this on WhatsAppبوجا: نائیجیریا میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کی زد ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے