ن لیگ کا ہنگامی اجلاس آج طلب، حکومت کیخلاف راست اقدام پر مشاورت ہوگی

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے مبینہ حکومتی انتقامی کارروائیوں کے خلاف جوابی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا۔

بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے مبینہ حکومتی انتقامی کارروائیوں کے مقابلے کے لیے جوابی حکمت عملی کی تیاری شروع کردی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق آج صبح 11 بجے لاہور میں ہونے والے اجلاس کی صدارت سابق وزیر اعظم نواز شریف کریں گے۔ اجلاس میں حکومتی اقدامات، سی پیک سے متعلق فیصلوں اور سیاسی انتقامی کارروائیوں کے خلاف حکمتِ عملی تیار کی جائے گی۔ (ن) لیگی قیادت حکومت کے خلاف راست اقدام پر مشاورت کرے گی۔ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو اعتماد میں لینے کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔

(ن) لیگ کا موقف ہے کہ ضمنی انتخاب سے قبل شہباز شریف کی گرفتاری ناقابل قبول ہے اور انتقامی کارروائیاں مزید برداشت نہیں کی جائیں گی۔دریں اثنا نواز شریف سمیت شریف خاندان کے افراد نے نیب آفس میں شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اہم بات چیت ہوئی۔

About BBC RECORD

Check Also

وزیراعظم آزادکشمیرکی برطانیہ کی میئرآف لوٹن نسیم ایوب سے ملاقات

Share this on WhatsAppاسلام آباد: وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان اوربرطانیہ میں میئرآف ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے