حکومت نے بے گھر افراد کیلئے رہائشی منصوبے پر ابتدائی کام مکمل کر لیا

لاہور : حکومت نے بے گھر افراد کیلئے رہائشی منصوبے پر ابتدائی کام مکمل کر لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد کو چھت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جس کے تحت 50 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ وفاقی حکومت نے بے گھر افراد کے لئے منصوبے پر ابتدائی کام مکمل کر لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے منصوبے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کے اعلان کے لئے دس اکتوبر کی تاریخ تجویز کی گئی ہے۔

وزیراعظم پائلٹ پراجیکٹ اور منصوبے کی دیگر تفصیلات جاری کریں گے۔ وفاق میں اپنا گھر اتھارٹی کے لئے قانون سازی ہو گی جبکہ مرکز اور چاروں صوبوں میں ’اپنا گھر‘ اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ وزیراعظم کے اعلان کے بعد بے گھر افراد کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو جائے گا۔ بے گھر افراد رہائش کے حصول کے لیے نادرا کی جانب سے جاری کردہ فارم مکمل کر کے جمع کرائیں گے۔

About BBC RECORD

Check Also

موجودہ حکومت صفائی،شجرکاری اور تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کررہی ہے: رانا گلزار احمد

Share this on WhatsApp۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں کلین اینڈ گرین پنجاب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے