پاک-ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کے خواہشمند ہیں، ایرانی سفیر

تہران: ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کا کہنا ہے کہ ایرانی قیادت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہے اور باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے تمام چینلز بروئے کار لانا چاہتی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک بالخصوص بلوچستان اور سیستان بلوچستان کے مابین اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں زائرین کو تحفظ اور سہولیات کی فراہمی، مشترکہ سرحد کے مزید 2 مقامات پر آمدورفت کی سہولیات کی فراہمی اور گوادر چاہ بہار کے درمیان ریلوے سروس کے آغاز سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ایران بین الاقوامی تجارتی پابندیوں کا استقامت سے مقابلہ کرتے ہوئے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، ایران اور افغانستان پر مشتمل خطہ توانائی کے وسائل اور معدنیات سے مالا مال ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ تینوں ممالک توانائی اور معدنیات کے شعبے میں مشترکہ کام کر کے بین الاقوامی مارکیٹ پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمینٹیرینز کے توسط سے باہمی تعلقات کا فروغ اچھی روایت ہے جسے مستقبل میں بھی برقرار رکھا جائے گا۔اس موقع پر ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کا کہنا تھا کہ گذشتہ 2 برسوں کے دوران پاکستان اور ایران کا تجارتی حجم بڑھ کر 1.3 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے جس میں آئندہ برسوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہے اور باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے تمام چینلز بروئے کار لانا چاہتی ہے۔ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت پاک-ایران گیس پائپ لائن کے منصوبے کی جلد تکمیل کی خواہشمند ہے۔انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ دونوں ممالک کی سرحدی تجارتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو گا۔

About BBC RECORD

Check Also

سعودی حکومت جمال خشوگی کے قتل میں ملوث ہوئی تو سزا دیں گے، ٹرمپ

Share this on WhatsAppواشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے استنبول کے سعودی قونصل خانے میں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے