رانا مشہود کا بیان حقائق کے منافی اور قابل افسوس ہے، جنرل آصف غفور

اسلام آباد: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کے متنازع بیان کی تردید کرتے ہوئے اسے قومی سلامتی کے لئے نقصان دہ قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ رانا مشہود نے نجی چینل پر براہ راست آرمی کا ذکر کئے بغیر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پوری دنیا کو معلوم ہے کہ پی ٹی آئی کو کس طرح حکومت دی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں جیتنے والی جماعت کو گھوڑا سمجھا گیا، لیکن وہ خچر نکلی، تاہم اب سمجھ آ گئی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ہی بہتر انتخاب تھے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ کسی ڈیل کی کوئی بات نہیں ہوئی، اداروں کے درمیان جو گفتگو ہوتی ہے، اس کی بنیاد پر بات کر رہا ہوں کہ پنجاب میں ہماری حکومت ہو گی۔ اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ میں کہا کہ رانا مشہود کا بیان حقائق کے منافی اور قابل افسوس ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر ذمہ دارانہ بیان قومی سلامتی کے لئے نقصان دہ ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے رانا مشہود کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ رانا مشہود کے بیان کا مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت سے کوئی تعلق نہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

وزیراعظم آزادکشمیرکی برطانیہ کی میئرآف لوٹن نسیم ایوب سے ملاقات

Share this on WhatsAppاسلام آباد: وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان اوربرطانیہ میں میئرآف ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے