خصوصی عدالت نے حسین حقانی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

اسلام آباد: خصوصی عدالت اسلام آباد نے اشتہاری ملزم حسین حقانی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ اسلام آباد کی خصوصی عدالت کی جج ارم نیازی کی عدالت میں اشتہاری ملزم حسین حقانی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر ایف آئی اے نے عدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ حسین حقانی نے امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کے فنڈز میں 20 لاکھ ڈالر کی خورد برد کی، حسین حقانی جان بوجھ کر رو پوش ہوچکے ہیں اور حسین حقانی کے کراچی کے گھر پر اشتہار بھی چسپاں کیا گیا ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ پر اشتہاری ملزم حسین حقانی کے دائمی وارنٹ جاری کرتے ہوئے فائل داخل دفتر کردی۔

About BBC RECORD

Check Also

موجودہ حکومت صفائی،شجرکاری اور تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کررہی ہے: رانا گلزار احمد

Share this on WhatsApp۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں کلین اینڈ گرین پنجاب ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے