تنوشری دتہ کی پریانکا چوپڑا پر لفظی گولہ باری

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے پریانکا چوپڑا کو نہایت چالاک اورموقع پرست خاتون قرار دے دیا۔ اداکارہ تنوشری دتہ کے نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے کے بعداداکارہ پریانکا چوپڑا، سونم کپور اور ٹوئنکل کھنہ سمیت متعدد بالی ووڈ فنکاروں نے ان کے حق میں ٹوئٹ کیں تاہم تنوشری دتہ نے اپنی ہی حمایت میں کھڑی ہونے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو موقع پرست اور چالاک قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں تنوشری دتہ نے کہا کہ پریانکا چوپڑا نے میرا نام لیے بغیر ٹوئٹ کیاہے، میرا ایک نام ہے، وہ میرانام لے کر ٹوئٹ کرسکتی تھیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا، پریانکا چوپڑا نے موقع سے فائدہ اٹھایا ہے وہ بہت ہی چالاک ہیں۔

تنوشری دتہ نے کہا پریانکا نے صحیح وقت پر ایک باریک کام کیا ہے، لیکن میں لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میرا ایک نام اور ایک سچ ہے اور میں یہ سچ لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کررہی ہوں اپنے لیے نہیں بلکہ ان لوگوں کے لیے جو اس طرح کی حالات کا شکار ہوسکتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ و مصنفہ ٹوئنکل کھنہ کی اپنے حق میں کی گئی ٹوئٹ کوسراہتے ہوئے کہا کہ یہ سب جانتے ہوئے بھی ان کے شوہر اکشے کمار ناناپاٹیکر کے ساتھ فلم’’ہاؤس فل 4‘‘میں کام کررہے ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

دپیکا کی ون ڈیزل کیساتھ فلم ’ ٹرپل ایکس‘ کے نئے سیکوئل میں انٹری

Share this on WhatsAppممبئی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ کی مشہور ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے