پاک بھارت ٹاکرا؛ وزیراعظم عمران خان کی دبئی اسٹیڈیم آمد متوقع

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لیے کل دبئی اسٹیڈیم میں آمد متوقع ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج اپنے پہلے غیرملکی دورے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، سفارتی ذرائع کی جانب سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ کل دبئی میں شیڈول پاک بھارت میچ اسٹیڈیم میں جا کر دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے آمنے سامنے ہوں گی، بھارت کے مستقل کپتان ویرات کوہلی کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ روہت شرما ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، چیمپئنز ٹرافی فائنل میں روایتی حریف کو شکست دینے والی پاکستانی ٹیم کو اس مقابلے میں فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

ایشیا کپ میں بھارت کی من مانی

Share this on WhatsAppدبئی: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے