چھ ستمبر ملک کی تاریخ کا روشن دن ہے: راناگلزار

ڈی جی خان: چھ ستمبر ملک کی تاریخ کا روشن دن ہے پاک فوج نے وسائل اور افرادی قوت میں دوگنا دشمن بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا پاک فوج اور عوام نے قومی یکجہتی کی شاندار مثال قائم کی آرٹس کونسل میںیوم دفا ع کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. کمشنرنے کہاکہ آج تجدید عہد اور عزم کا دن ہے ہم نے عہد کرناہے کہ دشمن کی طرف سے پھیلائی گئی لسانی ،مذہبی اور صوبائیت کی چالوں کو قومی یکجہتی اور اتحاد سے ناکام بنائیں گے اندرونی خلفشار کا مل کر مقابلہ کریں گے .

کمشنر نے کہا کہ ہمیں اپنی فورسز پر فخر ہے اورنوجوان نسل میں جذبہ حب الوطنی دیکھ کر امید کی جاسکتی ہے کہ وطن عزیز کا مستقبل تابناک ہو گا . کمشنر نے کہاکہ چھ ستمبر کو شروع کی جانے والی رات کی تاریکی میں بھارتی جارحیت کا پاک فوج اور عوا م نے جوانمردی کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح مقابلہ کیا. ریجنل پولیس آفیسر محمد عمر شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ملک کی اندرونی سرحدوں اور امن دشمن عناصر کے خلاف لڑ رہی ہے پاک فوج کی طرح پولیس بھی ہر محاذ پر سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی . عوام کے تعاون سے ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کیا جائے گا.

ڈپٹی کمشنر علی اکبربھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دن عہد کرتے ہیں کہ ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ہر ممکن کردارادا کیا جائے گا. انہوں نے کہاکہ ملک کا پرامن ماحول شہیدوں کی وجہ سے ہے مہمان خصوصی پاک فوج کے کیپٹن طلال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتاہے فوج آئندہ بھی ملک کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار کا کردارادا کرے گی . ڈائریکٹر آرٹس کونسل اظفر ضیا نے کہا کہ آرٹس کونسل کے پلیٹ فارم سے یوم دفاع کی تقریبات کل بھی جاری رہیں گی . تقریب سے غازی یونیورسٹی کی سمیرا بانو ، ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے سینئر انسٹرکٹر محبوب حسین اور دیگر نے خطاب کیا . تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت عبدالرحمن معینی اور محمد عمران نے حاصل کی . سنٹر آف ایکسی لینس بوائز ہائی سکول نمبر 1کے دارب علی کے علاوہ مظہر عباس، نبیل عباس نے ملی نغمہ ، دانش سکول کی فریال زہرا، سنٹر آف ایکسی لینس کی عارفہ جاوید ، دانش سکول اور ڈی جی خان آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے فنکاروں نے خاکے ، بارتھی کے بلوچوں نے تلوار اور روایتی رقص پیش کیا

الغوزہ نواز ایوب خان نے ملی نغموں پر دھنیں پیش کیں . کمشنر رانا گلزار احمد نے تقریب کے آخر میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی . تقریب میں ایڈیشنل کمشنر رانا شوکت علی ، ایس پی انوسٹی گیشن ظفر بزدار ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں محمد اقبال مظہر مہار ، سی ای او تعلیم اشفاق حسین گجر ، اسسٹنٹ کمشنر احمد فراز اعوان ، ڈی ایم او فرحان مجتبی ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محمد رفیق، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین ، سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم ، صدر شعبہ ہارٹیکلچر غازی یونیورسٹی شعیب رضا ، لیکچرر عمران لودھی ، پی ایچ اے کے ثنا محمد کے علاوہ ملٹری و سول افسران ، فیمیلیز ، تعلیمی اداروں کے سربراہان ، اساتذہ اور طلباؤطالبات موجود تھے .

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ شہدا قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں ان کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا. انہوں نے یہ بات مرکزی سٹیشن چوک چورہٹہ پر یوم دفاع کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی . انہوں نے کہاکہ ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج ، پولیس ، ایجنسیوں ، سول سوسائٹی ، اساتذہ ، طلباؤطالبات نے قربانیاں دیں. ہم شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے . اس موقع پر انہوں نے ریسکیورز کے ساتھ مل کرمنور علی شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی . ریسکیورز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور ریسکیورز نے فاتحہ خوانی کی . ڈاکٹر ناطق کی ہدایت پر ضلع بھر کے ریسکیو سٹیشنز پر شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور یوم دفاع کے موقع پر شہدا کے نام سے منسوب تین سو سے زائد پودے لگائے گئے

About BBC RECORD

Check Also

عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے: وفاقی وزیر زرتاج گل

Share this on WhatsAppڈیرہ غازیخان ۔وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے رونگھن سمیت ٹرائبل ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے