جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی حفاظت کے لئے جانیں قربان کی: اللہ ڈتہ وڑائچ

راجن پور کوئی بھی ہمارے ملک پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھے گا تووہ آنکھ نکال دیں گے ۔شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے ان کی وجہ سے آج ملک کا نام روشن ہے ۔حب الوطنی کا جذبہ آج بھی موجود ہے۔ہم ان جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں قربان کی ہیں

ڈپٹی کمشنر راجن پور اللہ ڈتہ وڑائچ ،پاک آرمی کے آفیسر کیپٹن سفیر احمد،ایس پی انوسٹی گیشن جلیل عمران خان غلزئی،پرنسپل ڈاکٹر شکیل پتافی ،ڈی ایس پی کائیوان عباس ،ڈی ایس پی صدر محمد عظیم بھٹی،پروفیسر کلیم اخترقریشی نے 6ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اے ڈی سی آر عطاء الحق،اے ڈی سی جی /اے سی سید وسیم حسن ،اے سی روجھان محمد یوسف ،ڈی ایم او اسد علی،مقامی ایم پی اے فاروق خان دریشک کی طرف سے کلیم اللہ خان دریشک نے شرکت کی۔

تقریب میں ضلع راجن پور کے پاک آرمی و پولیس کے شہداء کے ورثا کے علاوہ شہر کے معززین اساتذہ اور طالب علموں کی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں ۔آج کے حوالے سے 6ستمبر کو ملک کی دفاع کے لئے ہماری افواج نے جو قربانیاں دی ہیں ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اس تقریب کے موقع پر مختلف سکولوں کے بچوں نے ہمارے پیار ے پاکستان کے موضوع پر تقاریر ،خاکے اور ملی نغمے پیش کئے ۔آخر میں شہداء کے ورثا میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں اور ملکی ترقی و سلامتی اور پاک آرمی کے لئے دعا کی گئی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر راجن پو ر اللہ ڈتہ وڑائچ اور پاک آرمی کے کیپٹن سفیر احمد اور ایس پی انوسٹی گیشن جلیل عمران نے پوسٹ گریجویٹ کالج میں گرین پاکستان کے سلسلے میں پودے لگائے

About BBC RECORD

Check Also

پنجاب میں مدارس کے طلباء و طالبات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

Share this on WhatsAppلاہور: پنجاب حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے بھر میں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے