ڈی جی خان: پولیس کی کاروائی30لاکھ بھتہ مانگنے والے3کس ملزمان گرفتار

ڈیرہ غازیخان تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی30لاکھ بھتہ مانگنے والے3کس ملزمان گرفتار۔ بیورو چیف: کے مطابق ڈی پی او عمران یعقوب نے میڈ یا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتا یا کہ مورخہ31.08.19 ڈاکٹر محمد سلیم شاہ کو شام 6/-بجے تقریباً کسی نامعلوم شخص نے فون سے کال کی اور ڈاکٹرسلیم شاہ سے 30لاکھ بھتہ مانگا

اور بھتہ نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی۔نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوتے ہی میری ہدایت پر ڈی ایسی پی سٹی چوہدری جواد کی سربراہی میں انچارج AVLSانسپکٹر احمد علی بخاری ، جعفر حبیب SI معہ ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ITسیل ماہرین کی مدد سے کال کرنے والے ملزمان کو نہ صرف ٹریس آؤٹ کیا بلکہ کامیاب کاروائی کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے

گرفتار ہونے والے ملزمان 1۔محمد محسن ولد حاجی نہال قوم جروار سکنہ شاہ صدر دین،2۔ لیاقت حسین ولد غلام باقر قوم جروار سکنہ شاہ صدر دین ،3۔محمدطاہر ولد محمد صدیق قوم جروار سکنہ شاہ صدر دین کو گرفتار کرتے ہوئے ملزمان سے مزید تفتیش شر وع کر دی ہے اس موقع پر ڈاکٹر محمد سلیم نے کہا کہ میں ڈیرہ غازیخان پولیس کی کارکردگی کو سہراتا ہوں۔ اور ایس ایچ او کا شکریہ ادا کیا

About BBC RECORD

Check Also

کراچی میں بھتہ خور پھر متحرک، تاجر کو 10 لاکھ روپے کی پرچی موصول

Share this on WhatsApp کراچی میں بھتہ خور پھر پنپنے لگے، لیاری کے تاجر کو ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے