چلی میں بزرگوں کے مرکزمیں آگ لگنے سے 10 خواتین ہلاک

سینٹیاگو: چلی کے ’اولڈ ہوم‘ میں آگ لگنے کی وجہ سے 10 ضعیف العمر خواتین ہلاک ہوگئی ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق چلی میں معمر افراد کی دیکھ بھال کے لیے قائم سانتا مرٹا کے ریسٹ ہوم میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 10 عمر رسیدہ خواتین ہلاک ہوگئیں۔

آتشزدگی کے باعث عمارت کو بھی نقصان پہنچا تاہم اولڈ ہوم میں آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔ ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے عمارت میں آگ لگی تھی۔ چلی کے صدر نے حادثے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

واضح رہے سانتا مرٹا کے اولڈ ہوم میں پیچیدہ امراض میں مبتلا خواتین و حضرات کو رہائش اور طبی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ یہاں فالج، نفسیاتی امراض اور غذائی کمی کے شکار معمر افراد کو رکھا جاتا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

عراق چہلم کے موقع پر کربلا میں کروڑوں زائرین حسینی کا اجتماع

Share this on WhatsAppبغداد: عراق سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں شہدائے کربلا کا چہلم ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے