ڈیرہ غازی خان میں پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا

ضلع ڈیرہ غازیخان میں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز قرآن خوانی او ر نماز فجر کے بعد دعاؤں سے کیاگیا. کمشنر ہاوس کی مسجد گلزار مدینہ میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی . قرآن خوانی او رباجماعت نماز کی ادائیگی کے بعد درود و سلام کی محفل اور نعت رسول مقبول ﷺ کے بعد دعا کی گئی . کمشنر رانا گلزار احمد نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی .

اس موقع پر پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا اور شرکاء کو یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی . تقریب میں ڈپٹی کمشنر علی اکبربھٹی ، ایڈیشنل کمشنر اظفر ضیاء ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں محمداقبال مظہر مہار ، اسسٹنٹ کمشنرز احمد فراز اعوان ، محمد طیب ، ڈائریکٹرز ملک محمد رفیق ، ڈاکٹر اشرف انجم ، ڈاکٹر محمد ریاض ملک ، عبدالغفور غفاری ، ایم ڈی کیٹل مارکیٹ محمد یونس کھتران ، ڈی ایف او مہر محمد آصف کے علاوہ محبوب حسین ، وقار قیصرانی ، مظہر شیرانی ، نجم الحسن ، چودھری منظور احمد ، سلیم احمد ، اللہ بخش ، اشفاق حسین ، خواجہ محمد اقبال ، محمد طاہر ، محمد یونس ، محمد ربنواز سمیت دیگر افسران موجود تھے


دوسری طرف ڈی جی خان آرٹس کونسل میں. میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز اور پولیس کے شہداء کے بچوں نے پرچم کشائی کی اس موقع پر کمشنر رانا گلزار احمد ، ڈپٹی کمشنر علی اکبربھٹی ، رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی ، میئر شاہد حمید چانڈیہ ، ڈائریکٹر آرٹس کونسل اظفر ضیاء ، ایڈیشنل کمشنر رانا شوکت علی او ردیگر نے بچوں کا ساتھ دیا قبل ازیں آٹھ بجکر 58منٹ پر سول ڈیفنس کی طرف سے سائرن بجایاگیا او رایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی . پرچم کشائی کے بعد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی . کمشنر رانا گلزار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جشن یوم آزادی پر عوام بالخصوص نوجوان نسل میں جوش و خروش دیکھ کر خوشی ہوئی انہو ں نے کہاکہ انہیں قوی امید ہے کہ اب کوئی بھی طاقت وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی .

ڈپٹی کمشنر علی اکبربھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا . پروفیسر محبوب حسین نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے . تلاوت اور نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت بالترتیب حافظ محمد احمد اور محمد علی نے حاصل کی . شاہد سرفراز نے اردو اور علینہ ریاست نے انگریزی میں تقریر کی . محمد عاصم، کائنات مقدس اور عنبر متین نے ملی نغمے پیش کیے . دانش سکول ، کمپری ہینسو سکول او رپولیس ایجوکیٹر سکول کے بچوں نے ٹیبلوز پیش کیے . تقریب کے دوران شرکاء نے قومی پرچم ہاتھ میں اٹھائے ہوئے تھے اور ہال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا

. پرریسکیو 1122 کے سنٹرل سٹیشن چوک چورہٹہ پر بھی ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ریسکیورز نے جوش و خروش اور ولولے کے ساتھ شرکت کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے پرچم کُشائی کی اس موقع پر وطن عزیز کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور پاکستان کے شہدا کیلئے دعا کی گئی۔

About BBC RECORD

Check Also

جن علماء پر پہلے سے پابندی عائد ہے وہ بیان نہیں کرسکیں گئے؛ ڈپٹی کمشنر

Share this on WhatsApp(پی آئی ڈی) بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ نیلم ماہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے