پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک سے 4 ارب ڈالر قرض لینا چاہتا ہے، فنانشل ٹائمز

لندن: برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستان زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک سے 4 ارب ڈالر قرض لینے کا ارادہ رکھتا ہے جس کے لیے کاغذی کارروائی جاری ہے۔

اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کا سعودی عرب کے اسلامی ترقیاتی بینک سے 4 ارب ڈالر قرض لینے کا ارادہ ہے، قرضہ لینے کا مقصد ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانا ہے۔

فنانشل ٹائمز نے پاکستانی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ جدہ بیسٹ بینک پاکستانی حکومت کی باضابطہ درخواست کو قبول کرتے ہوئے قرضہ دینے پر آمادہ ہوگیا ہے جس کے لیے کاغذی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستانی حکام نے انہیں بتایا کہ عمران خان حکومت کے متوقع وزیر خزانہ اسد عمر ہوسکتے ہیں، قرض دینے کے لیے کام شروع ہوگیا ہے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک قرض دینے کی منظوری کے لیے اب نئی حکومت کے مملکت کے امور سنبھالنے کا منتظر ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

انڈونیشیا میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 387 ہو گئی

Share this on WhatsAppجکارتہ: انڈونیشی جزیرے لومبوک پر آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہونے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے