خلائی فورس کے قیام کا وقت آگیا ہے، امریکا

واشنگٹن: امریکی نائب صدرمائیک پینس کا کہنا ہے کہ نئے میدان جنگ کے لیے خلائی فورس کے قیام کا وقت آگیا ہے جو 2020 تک مکمل ہوجائے گا۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا کے نائب صدرمائیک پینس نے وزارت دفاع میں تقریرکرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اپنی مسلح افواج کی تاریخ میں ایک اورعظیم باب کا آغازکرتے ہوئے خلائی فورس کو قیام میں لایا جائے جس سے نئی نسل کے خطرات کو شکست دی جائے۔

امریکی نائب صدرنے ڈونلڈ ٹرمپ کے 2 ماہ قبل کیے جانے والے مطالبے کو دہراتے ہوئے کانگریس سے استدعا کی اگلے 5 سال میں امریکی خلائی سکیورٹی نظام میں مزید 8 بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کی جائے جب کہ منصوبے کے تحت ایسا نظام تیارکیا جائے گا جوجام نہ کیا جا سکے۔نائب صدرمائیک پنس نے کہا کہ روس اورچین کوروکنے کے لیے خلائی فورس کا قیام ضروری ہے کیونکہ یہ دونوں ممالک تیزی سے سیٹیلائٹ کے خلاف صلاحیت حاصل کرنے کی جانب گامزن ہیں اورجلد ہی اپنے سیٹیلائٹ ہمارے سیٹیلائٹ کے قریب لاسکیں گے جس کے باعث ہمارے خلائی نظام کوایسا خطرہ لاحق ہوگا جو اس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔

دوسری جانب مائیک پینس کی تقریرکے بعد امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک بارپھرٹوئٹ کیا گیا جس میں انہوں نے واضح طورپرخلائی فورس کی تشکیل کی تصدیق کی۔واضح رہے کہ 2 ماہ قبل دنیا پرغلبے کے جنون کے پیش نظرامریکی صدرٹرمپ نے خلائی فورس کی تشکیل کا حکم دے تھا۔ ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ خلا میں بھی قیادت کریں گے کسی اورکی قیادت منظورنہیں، خلا میں چین اورروس کی سبقت ناقابل برداشت ہے، چین اورروس سے پہلے ہم خلا میں موجود ہوں گے۔

About BBC RECORD

Check Also

‘امریکا کو سعودی عرب سے صحافی کے مبینہ قتل پر جواب طلب کرنا چاہیے’واشنگٹن پوسٹ

Share this on WhatsAppواشنگٹن؛ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ادارے سے منسلک صحافی جمال خاشقجی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے