عمران خان کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کریگا، شنیرا اکرم

کراچی: اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر اور سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا وسیم نے امید ظاہر کی ہے کہ عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بن کر اپنے ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شنیرا وسیم نے کہا کہ عمران خان ایک عظیم کرکٹر ہیں، ان کو سیاسی میدان میں کامیابی مبارک ہو، شنیرا وسیم نے توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ عمران خان اپنے عظیم ملک کے مفادات کا بہترین اندازمیں تحفظ کریں گے، عوام کو ان کے بنیادی حقوق میسر آئیں گے جبکہ ان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل تیزی کے ساتھ طے کرے گا۔

About BBC RECORD

Check Also

فرانس نے یوراگوئے کو شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

Share this on WhatsAppنزنی نووگوروڈ: فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے پہلے کوارٹر فائنل میں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے