انتخابات میں کامیابی پرعمران خان کوبھارتی شخصیات کی جانب سے مبارکباد

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو انتخابات 2018 میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ بھارتی شخصیات کی جانب سے بھی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اپنی پُرکشش شخصیت اورعمدہ کھیل کے باعث صرف پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں مشہور ہیں جب کہ بھارت میں تو بڑے بڑے فنکار اورکھلاڑی بھی ان کے پرستار ہیں جو ان کے جنون کی نہایت قدر کرتے ہیں۔عمران خان کے بھارتی مداحوں میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو اوراداکار رشی کپور شامل ہیں جنہوں نے عمران خان کے وزیراعظم بننے کی خبرسنتے ہی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد دی۔

سابق بھارتی کپتان کپل دیو اورعمران خان ماضی میں کئی بارایک ساتھ کرکٹ کھیل چکے ہیں، کپل دیوعمران خان کوبہت اچھی طرح جانتے ہیں۔ گزشتہ روزایک ٹاک شو کے دوران جب کپل دیو سے عمران خان کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نےکہا وہ سب سے پہلے عمران خان کو پاکستان کا اگلا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ان میں جنون جب بھی تھا جب وہ کپتا ن تھے اور یہی جنون آج بھی ہے۔

انہوں نے کہا اس سے بڑی بات کیا ہوگی کہ ایک کھلاڑی ملک کا وزیر اعظم بن جائے۔ شوکے دوران میزبان نے اپنی روایتی بھارتی سوچ کے مطابق کئی بارکپل دیوکو عمران خان کے متعلق منفی باتیں کرنے کے لیے اکسایا لیکن کپل دیو نے ہر بار صرف عمران خان کی تعریف کی اور میزبان کو یہ کہہ کر چپ کرادیا کہ میں بہت مثبت انسان ہوں جسے عمران خان کے بارے میں منفی بات کرنی ہے کرے، لیکن ہم نے انہیں بہت قریب سے دیکھا ہے وہ بہترین انسان ہیں۔

کپل دیونے عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد امید کرتے ہوئے کہا کہ اب شاید پاک بھارت کھیل تنازعات حل ہوجائیں اورکرکٹ ایک بار پھر بحال ہوجائے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا عمران خان میں وہ قابلیت ہے کہ وہ پاکستان کانام عالمی طور پر بہتر کریں گے اور اپنے ملک کو بہتری کی طرف لے کر جائیں گے۔

اداکاررشی کپورنے بھی ٹوئٹر پر عمران خان کے گزشتہ روز کیے گئے الیکشن کے بعد کے خطاب کو سراہا اور امید ظاہر کی آپ اپنے ملک اور ہمارے ملک کے تعلقات کو بہتر بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

بھارتی اداکار ایوشمان کھرانا نےٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’جب پاکستان عمران خان کی قیادت میں 92 کا ورلڈ کپ جیتاتھا اس وقت میرے والد نے پیشگوئی کی تھی کہ یہ شخص ایک دن پاکستان کا وزیر اعظم بنےگا، اور آج یہ سچ ہوگیا۔ انہوں نے عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں، اب آپ پر بہت بڑی ذمہ داری ہے برصغیر میں امن قائم کرنے کی۔‘‘

اداکار جاوید جعفری نے بھی عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا، آپ بہترین کھلاڑی اور محنتی سماجی رہنما ہیں اورمجھے یقین ہے کہ آپ ایک دانشمند اور طاقتور وزیر اعظم ہوں گےاور پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے مثبت پیش رفت کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے عمران خان کے لیے نیک تمناؤں کااظہار کیا۔

اداکارہ روینہ ٹنڈن نے دہشتگردی کے مقابلے میں ووٹنگ کے ذریعے جمہوریت منتخب کرنے پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا ہمیشہ نئی حکومت کو ایک موقع دینا چاہئیے۔ اس کے ساتھ ہی روینہ نےاپنے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے اپنے نیوز چینلز جنونیت اورشورشرابے کا مظاہرہ نہ کرتے تو ہمیں اتنی شرمندگی نہ ہوتی۔ کم سےکم نتیجے کا توانتظار کرلیتے۔

About BBC RECORD

Check Also

پاکستان کو ’ناکام ریاست‘ کہنے پر عروہ نے بھارتی اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Share this on WhatsAppکراچی: پاکستانی اداکارہ و ماڈل عروہ حسین نے بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے