لیبیا کی سرکاری فوج کا ملک کے 90 فی صد علاقے پر کنٹرول کا دعویٰ

لیبیا کی فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر نے دعویٰ کیا ہے کہ سرکاری فوج نے ملک کے 90 فی صد علاقوں میں سے مسلح عسکریت پسندوں کو نکال باہر کرنے کے بعد ان علاقوں پر اپنا کنٹرول مضبوط کرلیا ہے۔

بی بی سی ریکارڈ لندن: کے مطابق لیبی فوج کے ترجمان احمد المسماری نے ایک بیان میں کہا کہ درنہ شہرکو دہشت گردوں سے آزاد کرائے جانے کے بعد سرکاری فوج ملک کے نوے فی صد علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے تاہم دارالحکومت طرابلس میں مسلح گروپوں کی حکومت کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔احمد المسماری کا کہنا تھا کہ لیبی فوج آخری عسکریت پسند کے خاتمے تک اپنی جنگ جاری رکھے گی اور ملک کے چپے چپے کو دہشت گردوں سے آزاد کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لیبیا کی فوج بہادری اور جانثاری کے ساتھ لڑ رہی ہے۔ اندرونی اور بیرونی سازشوں اور عالمی برادری کی طرف سے لیبیا کو اسلحہ کی فراہمی پر عاید کردہ پابندیوں کے باوجود ہمارے بہادر سپاہی پورے لیبیا کو تحفظ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

احمد المسماری نے قطر اور ترکی پر لیبیا میں دہشت گرد گروپوں کی معاونت کا الزام عاید کیا اور کہا کہ یہ دونوں ملک لیبیا میں آبادیاتی توازن تبدیل کرنے کے لیے بھاری رقوم صرف کررہے ہیں۔ لیبی فوج کے پاس دہشت گردوں کی معاونت کرنے والےممالک کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

About BBC RECORD

Check Also

انڈونیشیا میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 387 ہو گئی

Share this on WhatsAppجکارتہ: انڈونیشی جزیرے لومبوک پر آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہونے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے