تحفظ ختم نبوت تحفظ ناموس رسالت کے دفاع کیلئے اواز بلند کریں گے

بی بی سی ریکارڈ لندن ( راجن پور )
عرفان چیمہ

سردار محمد طارق خان دریشک ایڈووکیٹ امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 296راجن پور سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ۔ ان کا ماضی بے داغ ہے ۔ انہوں نے کہا عوام کی ترقی وخوشحالی کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ۔ کامیابی کے بعد اسمبلی میں نفاذ شریعت ،تحفظ ختم نبوت ، تحفظ ناموس رسالت ، تحفظ ناموس صحابہ و اہلبیت کے دفاع کے لیے آواز بلند کریں گے۔ اور راجن پور شہر میں اسلامیہ یونیورسٹی ، کیڈٹ کالج ، زرعی یونیورسٹی ، اور صحت کے لیے بہترین ہسپتال تعمیر کرائیں گے ۔ اور ان کے والد گرامی سردار مجتبیٰ خان دریشک سابق ایم پی اے شرافت ودیانت کے پیکر اور پانچ وقت کے نمازی اور مخلوق خدا کی خدمت اور دینی مدارس ومساجد کے ساتھ والہانہ عقیدت ومحبت رکھتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام جنوبی پنجاب کے امیر ممبر ضلعی امن کمیٹی مولانا عبدالصمد درخواستی ، جامعہ شیخ درخواستی ، کے نائب مہتمم مولانا رحمت الرحمن درخواستی ،حافظ حسین احمد درخواستی ، مفتی محمد اسعد درخواستی ، مولانا سیف اللہ عظیمی ، مولانا محمد رفیق، مولانا عمر فاروق سومرو ، حافظ محمد بلال سومروکونسلر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔علماء کرام نے کہا کہ عوام باشعور ہے و ہ اس دفعہ نیک اور دیانت دار پانچ وقت کے نمازی لوگوں کو ووٹ دے گی انشاء اللہ سردار محمد طارق خان دریشک ایڈووکیٹ امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 296راجن پور سے بھرپور طریقے سے کامیابی حاصل ہوگی ۔ مولانا عبدالصمد درخواستی نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام س انٹرنیشنل ختم نبوت ،عالمی مجلس علماء اہلسنت پاکستان تحفظ مدارس دینیہ ، جمعیت علماء اسلام نظریاتی سمیت سینکڑوں علماء آئمہ مساجد مفتیان کرام نے سردار طار ق خان دریشک ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا اور دعا کی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ 25جولائی کو سردار طارق خان کو کامیابی عطا فرمائے ۔ (فوٹو امیل کردی ہے)

About BBC RECORD

Check Also

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی، 4 سی ڈی اے ملازمین گرفتار

Share this on WhatsAppاسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں 4 سی ڈی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے