پاکستان نے زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

بولاوایو: پاکستان نے زمبابوے کو پانچویں ون ڈے میں بھی شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔ زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلے گئے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 365 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر صرف 233 رنز ہی بنا سکی اور یوں قومی ٹیم نے 131رنز کے مارجن سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوین اوپنرز نے ٹیم کو 14 اوورز میں 66 رنز کا آغاز فراہم کیا، کپتان ہیملٹن مساکیڈزا نے 34 رنز بنائے جنہیں حسن علی نے بولڈ کر دیا، اگلے ہی اوور میں کامونوکاموے نے 34 رنز بنائے اور محمد نواز کی گیند پر امام الحق کو کیچ دے بیٹھے، پرنس مسوارے نے 39 اور ریان مرے 47 پر آؤٹ ہوئے جب کہ پیٹر مور 44 اور ایلٹن چگمبرا 25 رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے۔ حسن علی اور محمد نواز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، بابر اعظم مین آف دی میچ جب کہ فخر زمان مین آف دی سیریز قرار پائے۔

اس سے قبل گرین شرٹس نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا، دونوں اوپنرز نے ایک بار پھر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 168 رنز کی شراکت قائم کی۔

اوپنر فخر زمان نے 85 رنز کی اننگز کھیلی اور تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا تاہم وہ اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور آؤٹ ہوگئے، امام الحق نے بھی زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور سنچری مکمل کرتے ہوئے 110 رنز کی اننگز کھیلی۔ اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد ون ڈاؤن آنے والے بابر اعظم نے جارحانہ انداز اپنایا اور 106 رنز بناتے ہوئے سنچری مکمل کی جس کے باعث پاکستان نے مقررہ اوورز میں 364 رنز بنائے۔واضح رہے کہ چوتھے ون ڈے میں قومی ٹیم نے زمبابوے کو 400 رنز کا ہدف دیا تھا جب کہ سب سے بڑی اوپننگ شراکت کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔

About BBC RECORD

Check Also

فرانس نے یوراگوئے کو شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

Share this on WhatsAppنزنی نووگوروڈ: فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے پہلے کوارٹر فائنل میں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے