ہم غیر معمولی طاقتوں سے لڑرہے ہیں جو مستحکم پاکستان نہیں دیکھ سکتیں، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم غیر معمولی طاقتوں سے لڑرہے ہیں جو ایک مستحکم اور پر امن پاکستان نہیں دیکھ سکتیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہارون بلور کی شہادت پر ان کے اہل خانہ اور اے این پی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گرد حملے کی مذمت کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم غیر معمولی طاقتوں سے لڑرہے ہیں، جو ایک مستحکم اور پر امن پاکستان نہیں دیکھ سکتیں جب کہ ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور انشاء اللہ ہم انہیں شکست دے کر رہیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکےمیں اے این پی کے مرحوم رہنما بشیر بلور کے بیٹے ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید ہوگئے تھے۔

About BBC RECORD

Check Also

وطن واپسی؛ نواز شریف صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ ابوظہبی پہنچ گئے

Share this on WhatsAppاسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے