سعودی عرب میں پہلی مرتبہ 12 خواتین کو "نوٹرائزیشن” لائسنس جاری

سعودی خبر رساں ایجنسی SPA نے مملکت کی وزارت انصاف کے حوالے سے بتایا ہے کہ 12 خواتین کو "نوٹرائزیشن” لائسنس جاری کیے گئے ہیں جن کے بعد یہ خواتین تصدیق کنندگان کے اختیارات کی حامل ہو کر بعض خصوصی خدمات انجام دے سکیں گی۔ سعودی وزارت انصاف کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کو یہ لائسنس دیا گیا ہے۔

وزارت کے مطابق نوٹرائزیشن لائسنس کے حامل مرد اور خواتین کے اختیارات میں پاور آف اٹارنی کا جاری اور منسوخ کرنا، کمپنیوں کی تاسیس کے معاہدوں کی تصدیق اور جائیداد کو خالی کرانا شامل ہے۔ تصدیق کنندگان مرد اور خواتین کے دفاتر صبح اور شام کے اوقات میں پورے ہفتے ایک مربوط ڈیجیٹل نظام کے تحت کام کریں گے۔

سعودی وزارت انصاف کے مطابق اب تک 1313 مرد اور خواتین کو نوٹرائزیشن لائسنس جاری کیا جا چکا ہے اور خدمات فراہم کرنے کے معیار کو سامنے رکھتے ہوئے مزید لائسنس جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مملکت میں نوٹرائزیشن کی خدمات سے اس ویب سائٹ(https://mwathiq.sa) کے ذریعے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ وزارت انصاف کی اُن نمایاں ترین خدمات میں سے ہے جن کے لیے اُس نے نجی سیکٹر پر اعتماد کیا۔ اس اقدام کا مقصد تصدیق کے عمل کو آسان بنانا اور ملکی معیشت اور سعودی ویژن 2030 پروگرام کو سپورٹ کرنا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

دشمن پاکستان کو طاقت سے ختم نہیں کرسکتے اس لئے سازشیں کررہے ہیں، چیف جسٹس پاکستان

Share this on WhatsAppچترال: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے