یمن: صعدہ میں نئے ٹھکانے آزاد، 10 حوثی ہلاک

یمن میں سرکاری فوج نے ہفتے کی شب صعدہ صوبے میں حوثی ملیشیا کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد مشرقی ضلعے کتاف میں نئے ٹھکانوں کو آزاد کرا لیا۔

"بی بی سی ریکارڈ لندن” کے نمائندے کے مطابق یمنی فوج نے عرب اتحاد کی معاونت سے الزور اور الخشباء کے پہاڑی سلسلے پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ اس دوران صعدہ کے مشرق میں العطفین اور الملیل کے محاذوں پر باغیوں کی امدادی سپلائی لائن منقطع کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق یمنی فوج کی کارروائی کے نتیجے میں 10 حوثی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ مختلف نوعیت کے ہتھیار اور عسکری گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

ادھر یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے گزشتہ تین روز کے دوران یمنی فوج کی پیش قدمی جاری رہنے کی تصدیق کی ، اس دوران باغی ملیشیا کو بھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔ عرب اتحاد کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران حوثی ملیشیا کے 341 ارکان مارے گئے۔عسکری کارروائیوں کے نتیجے میں صعدہ کے دو ضلعوں حیدان اور رازح میں حوثیوں کے رابطے کے نظام کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

About BBC RECORD

Check Also

دشمن پاکستان کو طاقت سے ختم نہیں کرسکتے اس لئے سازشیں کررہے ہیں، چیف جسٹس پاکستان

Share this on WhatsAppچترال: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے