شام کے صوبے دیرالزور میں کار بم دھماکا، 18 افراد ہلاک

دمشق: شام کے صوبے دیرالزور میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے مشرقی صوبے دیر الزور کے علاقے البشرا میں حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے اڈے کے قریب زوردار دھماکے سے تباہ کردی جس کے نتیجے میں 18 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

شامی جنگ پر نظر رکھنے والی تنظیم سیرین آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں 11 افراد کا تعلق امریکی حمایت یافتہ فورسز سے ہے جو داعش کے خلاف لڑ رہی ہیں۔

دوسری جانب درعا میں باغیوں نے بھاری اسلحہ حکومتی فورسز کے حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ درعا میں بشارالاسد فورسز نے روسی اتحادیوں کی مدد سے درعا پر دو ہفتے تک بمباری کی جس کے نتیجے میں 3 لاکھ 25 ہزار افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔ دو ہفتے سے جاری جنگ کے بعد باغیوں نے علاقہ خالی کرنے اور بھاری ہتھیار حکومتی فورسز کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

نواز شریف اور ان کی صاحبزادی لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار

Share this on WhatsAppسابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے