Houthi followers hold mock missiles and their rifles as they shout slogans during a demonstration against the United Nations in Sanaa, Yemen, July 5, 2015. Hundreds of supporters of the Iran-backed Houthi rebels took to the streets of the Yemeni capital on Sunday to protest against the United Nations and its alleged support of Yemen's exiled President Abd-Rabbu Mansour Hadi. REUTERS/Mohamed al-Sayaghi TPX IMAGES OF THE DAY

گزشتہ برس حوثیوں نے ریاست کے 6 ارب ڈالر لوٹ لیے: یمن

یمن میں آئینی حکومت کے زیر انتظام وزارت خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے 2017ء کے دوران 6 ارب ڈالر کے مساوی رقم غیر قانونی طور پر ہتھیا لی۔وزارت خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ رقم ملک کے مختلف منافع بخش اداروں کی کُل آمدن ہے۔ اس میں کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسوں کے علاوہ خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی آمدن اور کمپنیوں کا منافع شامل ہے۔

حوثیوں نے گزشتہ 20 ماہ سے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روک رکھی ہیں۔ یہ اقدام آئینی حکومت کی جانب سے مرکزی بینک کے صدر دفتر کو صنعاء سے عدن منتقل کرنے کے جواب میں سامنے آیا۔اس سے قبل حوثی باغیوں نے صنعاء میں کرنسی ایکسچینجرز اور ایندھن فروخت کرنے والے اسٹیشنوں پر وسیع تفتیشی مہم انجام دی۔ اس کا مقصد مرکزی بینک کو عدن منتقل کیے جانے کے بعد حالیہ عرصے میں یمنی آئینی حکومت کی جانب سے چھاپے گئے 500 اور 1000 کے نئے نوٹوں کی گردش کو روکنا تھا۔

تجارتی ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ حوثی ملیشیا نے چند روز قبل شروع کی جانے والی اس مہم کے دوران کرنسی ایکچینجرز، تجارتی مراکز، دکانوں اور ایندھن فروخت کرنے والے اسٹیشنوں سے 500 اور 1000 کے نئے نوٹ برآمد کر لیے۔ ساتھ ہی ایک تحریر بھی لکھوائی گئی جس میں یمنی ریال کے نئے نوٹوں کو گردش میں نہ لانے کا عہد کیا گیا۔

About BBC RECORD

Check Also

نواز شریف اور ان کی صاحبزادی لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار

Share this on WhatsAppسابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے