فرانس نے یوراگوئے کو شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

نزنی نووگوروڈ: فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس نے یوراگوئے کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

روس کے شہر نزنی نوگوروڈ میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل کے 40 ویں منٹ میں فرانس کو فری کک ملی، گرزمین کی کک پر رافائل ورانے نے ہیڈر کے ذریعے بال کو جال میں پھینکتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی۔

61 ویں منٹ میں گرزمین کی لانگ رینج سے لگائی گئی کک کو یوراگوین گول کیپر سمجھنے میں ناکام رہے اور ان کی اس بڑی غلطی کے نتیجہ میں بال ان کے گلوز کے ساتھ ٹکراتا ہوا نیٹ میں چلا گیا اور فرانس کی برتری 0-2 ہو گئی، یوراگوین ٹیم مجموعی طور پر اچھا کھیل پیش نہ کر پائی، اپنے پارٹنر ایڈیسن کاوانی کی انجری کے باعث نیمار بھی رنگ جمانے میں ناکام رہے۔

About BBC RECORD

Check Also

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ؛ انگلینڈ کا پہلا اور پاکستان کا پانچواں نمبر

Share this on WhatsAppدبئی: آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق 127 پوائنٹس کے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے