سزایافتہ نواز شریف کیاوطن واپس آئیں گے؟ سوشل میڈیا پر ردعمل

واشنگٹن: بالآخر فیصلہ آگیا جس کا سب کو انتظار تھا۔ احتساب عدالت نے نواز شریف کو دس سال اور مریم نواز کو 7 برس قید کی سزا دے دی۔ ساتھ ہی ساتھ دونوں کو 80 لاکھ اور20 لاکھ پاؤنڈ جرمانے کی بھی سزا دی۔ اس عدالتی فیصلے پر سوشل میڈیا پر حسب توقع بہت زور دار ردعمل سامنے آیا ہے۔

مریم نواز شریف نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ’’پاکستان میں 70 سال سے سرگرم نادیدہ قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا بہت چھوٹی ہے۔ آج ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ اور بلند ہوگیا‘‘۔

Maryam Nawaz Sharif

@MaryamNSharif
پاکستان میں 70 سال سے سرگرم نادیدہ قووتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا بہت چھوٹی ہے۔ آج ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ اور بلند ہو گیا۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر میں شہباز شریف نے ٹویٹ کی کہ ’’پارٹی اس فیصلے کو رد کرتی ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کو سیاسی بنیادوں پر قرار دیا۔ انہوں نے مزید ٹویٹ کی کہ نواز شریف کا نام پانامہ پیپرز میں تھا ہی نہیں، نہ ہی وہ ایون فیلڈ فلیٹس کے مالک ہیں‘‘۔ٹویٹر پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز شریف نے نیب پر بھی شدید تنقید کی۔

Shehbaz Sharif

@CMShehbaz
Pakistan Muslim League (Nawaz) strongly rejects the verdict of the Accountability Court in the Avenfield case. History will remember this verdict in black words. The decision is flawed, politically motivated & has glaring loopholes.

تحریک انصاف کے لیڈر اسد عمر کہتے ہیں کہ ’’قانون و انصاف کی فتح ہے اور سب سے بڑھ کر یہ پاکستان کے عوام کی فتح ہے‘‘۔

Asad Umar

@Asad_Umar
قانون کی فتح انصاف کی فتح اور سب سے بڑھ کر پاکستان کے عوام کی فتح

تحریک انصاف ہی کی رہنما شیریں مزاری نے ٹویٹ کیا کہ اگر عمران خان نے تحریک انصاف کے قیام کے بعد سے اینٹی کرپشن ایجنڈے کو مضبوطی سے نہ پکڑا ہوتا تو ایسے کرپٹ لیڈروں کا احتساب نہ ہو رہا ہوتا۔

Shireen Mazari
@ShireenMazari1
Congratulations to Khan. Had IK not doggedly pursued anti-corruption agenda since PTI’s inception; and Panama case in SC, accountability of corrupt ldrs would have been ignored as usual! Let this be a start of accountability of the powerful across the board.

Shireen Mazari
@ShireenMazari1
Allah Al Haq hai – the theft of nation’s wealth, the lies, the money laundering, tax evasion, concealment of assets all these crimes finally catch up with NS and family! Found guilty in Avenfield Apts case – with prison sentences, disqualifications & fines! a lesson for all!

تحریک انصاف کے ہی جہانگیر ترین نے لکھا کہ نواز شریف کا یہ بیانیہ کہ انہیں محض اقامے کہ بنیاد پر نکالا گیا آج احتساب عدالت نے ختم کر دیا۔

Jahangir Khan Tareen

@JahangirKTareen
NS’s fabricated narrative that he got ousted only for holding an Iqama, has been torn to shreds after NAB Court’s historic verdict. ‘Mujhe Kyun Nikala Sharif’ finally gets the answer that he has been jailed for being a Chor & a Money Launderer. Great victory for Pakistan 😊

ریحام خان نے لکھا ہے کہ ’’یہ فیصلہ مریم نواز کے سیاسی کیرئیر کے لئے بہت اچھا ہے۔ وہ ایک سیاسی طاقت بن گئی ہیں۔ اس سے بہتر لاؤنچ نہیں ہوسکتا تھا‘‘۔

Reham Khan

@RehamKhan1
Great decision for political career of Maryam Nawaz. She has become a political force to be reckoned with. The best launch by the lobbies that wanted to finish her.

صحافی و تجزیہ نگار رضا رومی نے لکھا کہ ’’الیکشن سے 20 دن پہلے ایسا فیصلہ ن لیگ کے مستقبل پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ جہاں عمران خان کو کھلا میدان مل گیا ہے وہیں نواز شریف کی واپسی اور جیل کی صورت میں ہمدردی کی لہر اٹھے گی۔ ہر جانب غیر یقینی ہے مگر یہ یقینی ہے کہ ہم 90 کی دہائی میں واپس چلے گئے ہیں‘‘۔

Raza Ahmad Rumi

@Razarumi
Replying to @Razarumi
This decision against Sharifs comes 20 days before the elections. This is going to impact the fortunes of the PMLN. With an open field Imran Khan gains. If Nawaz comes back&is jailed it may create sympathy wave- all uncertain now. What’s clear is that we have returned to 1990s.

تجزیہ نگار مائکل کیوگل مین نے لکھا کہ ’’ن لیگ ایسا چلا ہوا کارتوس ہے جو محض ہمدردی کے بیانیے پر نہیں چل سکتی۔ معیشت پر کارکردگی کے دعوے بھی اب کھوکھلے ہوتے جا رہے ہیں۔ ن لیگ کے لئے زمین اب تنگ ہوتی جا رہی ہے‘‘۔

سینئیر صحافی عامر احمد خان نے لکھا کہ ’’احتساب عدالت کے آج کے فیصلے پر جو لوگ خوشیاں منا رہے ہیں وہ کل روئیں گے۔ آٹھویں ترمیم کا نیا چہرہ مبارک ہو‘‘۔

Aamer Ahmed Khan

@Aak0
Those celebrating the NAB verdict today will mourn this day in due course of time #AvenfieldReference Enter the new face of 8th Amendment

سماجی کارکن اور سیاسی ورکر عصمت رضا شاہجہان نے لکھا کہ ’’ہم احتساب چاہتے ہیں مگر یہ پری پول رگنگ ہے۔ کرپشن کی وجوہات سسٹم میں ہیں، اس کا خاتمہ یکطرفہ احتساب سے ممکن نہیں‘‘۔

آخر میں اجمل جامی کا تبصرہ نما سوال کہ ’’بی بی شہید کی طرح نواز شریف اور

مریم نواز کو ان سزاؤں کا سامنا کرنا چاہئے۔ فوری وطن واپسی ان کی سیاسی ساکھ کے لئے بے حد ضروری ہے۔ کیا نواز شریف ایسا کریں گے؟‘‘

About BBC RECORD

Check Also

دشمن پاکستان کو طاقت سے ختم نہیں کرسکتے اس لئے سازشیں کررہے ہیں، چیف جسٹس پاکستان

Share this on WhatsAppچترال: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے