نیو جرسی: آرٹ فیسٹیول کے دوران گولیاں چل گئیں، 22 افراد زخمی

نیو جرسی: نیو جرسی میں آرٹ فیسٹیول کے دوران گولیاں چلنے سے بیس افراد زخمی ہو گئے جن میں ایک نوجوان کی حالت تشویشنات بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تقریب کے دوران متعدد افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

امریکی ریاست نیو جرسی میں آرٹ فیسٹیول کے دوران گولیاں چل گئیں۔ مقامی پراسیکیورٹر کا کہنا ہے کہ فیسٹیول میں شریک کئی افراد کی جانب سے گولیاں چلائی گئیں جس کے باعث 22 افراد زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ایک مشتبہ شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے متعدد ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ اتنی شدید تھی کہ پہلے آتش بازی کا گماں ہوا لیکن جب لوگ زخمی ہوکر گرنے لگے تب جا کر اصل صورتحال کا اندازہ ہوا۔ واقعے کے بعد آرٹ فیسٹیول منسوخ کر دیا گیا جبکہ پولیس شوٹنگ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

دشمن پاکستان کو طاقت سے ختم نہیں کرسکتے اس لئے سازشیں کررہے ہیں، چیف جسٹس پاکستان

Share this on WhatsAppچترال: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے