سلامتی کونسل کا طالبان سے افغان حکومت کے جنگ بندی اعلان پر مثبت ردعمل کا مطالبہ

کابل: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے طالبان پر زور دیا ہے کہ کابل حکومت کے ساتھ جنگ بندی میں تعاون کیا جائے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں حکومت سے برسرپیکار طالبان جنگجوؤں کو کہا ہے کہ وہ افغان حکومت کی جانب سے ایک ہفتے کی جنگ بندی پر حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ خطے میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی جائے۔

سلامتی کونسل نے طالبان کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش کو غیر مشروط طور پر قبول کرنے کی بھی تاکید کی ہے۔ سلامتی کونسل کے اراکین نے افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مضبوط افغان حکومت کی ضرورت پر زور دیا۔

About BBC RECORD

Check Also

امریکہ امن مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو قیدیوں کا تبادلہ کر لے، افغان طالبان

Share this on WhatsAppکابل: افغان طالبان نے مذاکرات کے لیے پہلی شرط امریکا کے سامنے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے