متحدہ عرب امارات میں بھیک منگوانے والے پاکستانی گروہ کے ارکان کو قید

شارجہ: متحدہ عرب امارات میں بھیک گینگ چلانے والے چار پاکستانیوں کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔ اماراتی میڈیا کے مطابق شارجہ میں بھیک مانگنے والے پاکستانیوں کا ایک گروہ پکڑا گیا ہے جو مختلف ریاستوں میں بھیک مانگتے تھے، شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ کے 35 فقیروں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں 12 معذور ہیں، ان افراد کو مختلف اوقات میں پاکستان سے خلیجی ریاستوں میں بھیک مشن پر لایا گیا تھا۔

بھیک گینگ کو پاکستان سے جانے والے چار افراد چلا رہے تھے۔ گداگر گروہ کے 4 سرغنوں کو عدالت نے ایک ایک سال قید کی سزا سنائی ہے جب کہ ایک مجرم کو ایک لاکھ درہم جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

انمجرمان کے خلاف اپریل میں انسانی اسمگلنگ کے الزامات کی تفتیش شروع کی گئی تھی اور اب شارجہ کی فوجداری عدالت نے انہیں سزا سنائی ہے۔ سزا کاٹنے کے بعد چاروں پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا جائے گا۔

About BBC RECORD

Check Also

اسامہ بن لادن کا محافظ جرمنی میں سرکاری مراعات کے ساتھ مقیم، میڈیا

Share this on WhatsAppبرلن: القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کا محافظ جرمنی میں ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے