نواز شریف نے اداروں پر دبائو ڈالنے کی کوشش کی :لارڈ نذیر

اسلام آباد: برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے تاحیات رکن لارڈ نذیر نے کہا ہے نواز شریف نے قومی اداروں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، ممبئی حملوں میں بھارت خود ملوث ہے۔

بھارت میں سابق پاکستانی سفیر عبدالباسط کہتے ہیں ایسے بیانات ملک کے لیے نقصان دہ ہے، نواز شریف کو تمام حقائق کا علم ہے، اس کے باوجود ایسی باتوں سے افسوس ہوا۔ نوازشریف کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے رکن برطانوی ہاؤس آف لارڈز نذیر نے بیان کو افسوسناک قرار دیا۔

انہوں نے کہا ممبئی حملوں میں خود بھارت ملوث ہے، پاکستانی اداروں کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی گئی ہے، کسی سیاست دان کو اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہیے، دوسری طرف بھارت میں تعینات پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کلبھوشن کے معاملے پر بات کرتے ہوئے نواز شریف بطور وزیر اعظم متذبذب رہے، تمام حقائق جاننے کے باوجود ایسے بیانات ملک کیلئے نقصان دہ ہیں۔ پاکستان بھر میں سینئر تجزیہ کاروں نے بھی نواز شریف کے بیان پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے

About BBC RECORD

Check Also

وطن واپسی؛ نواز شریف صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ ابوظہبی پہنچ گئے

Share this on WhatsAppاسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے