نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر حملے کا خدشہ، ریڈالرٹ جاری

اسلام آباد: اٹک دھماکے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ نمائندہ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر نیواسلام آباد ایئر پورٹ پر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر ریڈ الرٹ اٹک خود کش حملے کے بعد کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پشِ نظر کیا گیا ہے، اٹک خود کش حملے کے بعد حساس اداروں نے ایئر پورٹ انتظامیہ کو خطرات سے آگاہ کیا تھا۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ریڈ الرٹ ہونے کے بعد اب ایئر پورٹ پر ایک مسافر کے ساتھ صرف ایک شخص کو آنے کی اجازت ہوگی۔ جب کہ ایئرپورٹ پر انتظامی معاملات میں خامیوں کو دور کرنے کے لئے ٹربل شوٹنگ ٹیم بنا دی گئی ہے جو ایئرپورٹ منیجر کی سربراہی میں کام کرے گی۔

About BBC RECORD

Check Also

وطن واپسی؛ نواز شریف صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ ابوظہبی پہنچ گئے

Share this on WhatsAppاسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے