عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں؛ سلطان محمود ڈاہا

ڈیرہ غازیخان: یونین کو نسل 16 میں چیئرمین سلطان محمود ڈاہا نے فلٹریشن پلانٹ اور پارک کا افتتاح کردیا ،تقریب میں کثیرتعداد میں اہل علاقہ کی شرکت ہزاروں افراد کو پینے کا صاف پانی میسر ہوگا، عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں انشاء اللہ اس یونین کونسل کوماڈل یونین کونسل بنادیں گے۔

بیورو چیف ؛ شبیر سدوزئی: کے مطابق چیئرمین یونین کونسل 16 میاں سلطان محمود ڈاہا ایڈووکیٹ نے اپنے کونسلرز کے ہمراہ آلہ آباد کالونی میں فلٹریشن پلانٹ اور تین مرلہ سکیم کے بسم اﷲ پارک میں فٹبال گراؤنڈ کا افتتاح کیا

تقریب سے میاں سلطان محمود ڈاہا ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا عہد ہے کہ یونین کونسل کے عوام کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں عوام سے کئے ہوئے وعدوں میں سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا ہے مسلم لیگ (ن) کے منصوبے اور پالیسیاں عوام دوست ہیںآئندہ ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنے عوام دوست منصوبوں کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے گی۔ یونین کونسل میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے انشاء اﷲ جنرل الیکشن میں سرخرو ہوں گے میاں برادران نے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے

اس تقریب میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما امجد سردار نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ اس موقع پر کونسلر زجمیل حُسین پپو،سید ہمایوں شاہ ،غضنفر فرید،نورمحمد ہبتانی ،دانیال گل مسیح اور نصراﷲ خان لنگڑکے علاوہ جتوئی ،بھٹی ،چانڈیہ ،نتکانی اور لغاری براداری کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

About BBC RECORD

Check Also

ملتان میں خواتین کے خلاف تشدد کے 1500 سے زائد واقعات: حقوق نسواں کمیشن

Share this on WhatsAppاسلام آباد صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں خواتین کے خلاف تشدد ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے