اسلام آباد ایئرپورٹ پر جوتوں سے ہیروئن برآمد ہونے پر برطانوی شہری گرفتار

اسلام آباد: بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔بی بی سی ریکارڈ نیوز کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے برطانوی باشندے کو گرفتار کرکے اس سے پونے 2 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق ملزم آصف خان برطانوی شہری ہے اور قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 785 کے ذریعے برطانیہ جارہا تھا۔ دوران تلاشی ملزم کے جوتوں سے پونے دو کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی جسے قبضے میں لےکر ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے حوالے کردیا گیا ہے۔

About BBC RECORD

Check Also

’پاکستان ميں وائرس کے حقيقی کيسز کہيں زيادہ ہو سکتے ہيں‘

Share this on WhatsAppڈاکٹر رضوان بی بی سی ریکارڈ لندن نیوز ؛ اسلام آباد پاکستان ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے